لاہور سے شارجہ جانے والے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

لاہور ائیرپورٹ پر منشیات کی بڑی برآمدگی
لاہور (ویب ڈیسک) لاہورائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 68 سالہ اداکارہ نے مرے ہوئے بیٹے کے نطفے سے بچی کو جنم دے دیا
دیگر علاقوں سے منشیات کی تحقیقات
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق راولپنڈی میں کورئیر کے آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 4 گرام کوکین اور 10 گرام ویڈ جبکہ جی ٹی روڈ کے قریب ملزم سے 3 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں قید بندی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی
ملزمان کی گرفتاریاں
جھنگ میں بائی پاس چوک کے قریب دو ملزمان سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔ اسلام آباد میں منڈی موڑ کے قریب ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ کوہاٹ روڈ پشاور سے 24 کلو چرس برآمد کی گئی۔ مین جی ٹی روڈ اٹک کے قریب دو ملزمان سے 650 گرام افیون اور طورخم بارڈر کے قریب افغان باشندے سے 115 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں: وزیر خزانہ
مزید منشیات کی برآمدگی
مانسہرہ میں جدون ہوٹل کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس، 40 گرام آئس اور 30 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی۔
کارروائیاں اور مالی نقصانات
ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 45 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔