آٹو شو کے بعد لاہور میں پاک ویلز کار میلے کا اعلان

لاہور کار میلہ 2024

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پچھلے ہفتے ہم نے آپ کو لاہور میں ایک کامیاب آٹو شو میں خوش آمدید کہا، اور اس ہفتے کے اختتام پر ہم ایک بار پھر آپ کے پسندیدہ سیلر اینڈ بائر ایونٹ پاک ویلز لاہور کار میلہ 2024 انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ایونٹ Toyota Sure کے تعاون سے منعقد ہوگا اور اتوار کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو اپنی استعمال شدہ گاڑی بغیر کسی جھنجھٹ اور پریشانی کے اچھے دام میں بیچنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی

ڈسکاؤنٹس

یہ خریداروں کے لیے بھی ایک سنہری موقع ہے جو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے روزمرہ کے سفر یا تفریحی مقاصد کے لیے نئی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ ایک ہی چھت کے نیچے ہوگا۔ مزید یہ کہ پاک ویلز انسپکشن سروس پر 50فیصد اور پاک ویلز آٹو سٹور کے پروڈکٹس پر 30 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

خریداری کے فوائد

مختصر یہ کہ پورا عمل مستند انسپکشن رپورٹ کے ساتھ ہوگا اور آپ اپنی نئی خریداری کے لیے کار ایکسیسریز بھی رعایتی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔ تو پھر کس بات کا انتظار ہے؟ اگر آپ اپنی گاڑی بیچنا چاہتے ہیں تو اپنی گاڑی کو رجسٹر کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

گاڑی کی رجسٹریشن

اگر آپ اپنی گاڑی بیچنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم پاک ویلز کار میلہ کے لیے رجسٹریشن کے لیے فارم پُر کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ہماری نمائندہ کی جانب سے رجسٹریشن کوڈ کی فراہمی کے بعد ہی رجسٹریشن کی تصدیق ہوگی۔

  • فارم پُر کریں۔
  • آپ کو ہماری نمائندہ کی جانب سے کال موصول ہوگی (اگر آپ کال مِس کر دیں، تو آپ 04211-943-357 پر کال بیک کر سکتے ہیں)۔
  • رجسٹریشن چارجز پاک ویلز کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔ بینک الفلاح IBAN: PK83ALFH0028001004507309۔
  • ادائیگی کے بعد براہ کرم ہماری نمائندہ کو آگاہ کریں تاکہ کوڈ کی تصدیق اور اجراء کیا جا سکے۔
  • آپ کو پاک ویلز کی جانب سے واٹس ایپ/ایس ایم ایس کے ذریعے کوڈ موصول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نوٹ

بکنگ کے آخری دن ہونے والی ادائیگی محدود سلاٹس کی وجہ سے ناقابل واپسی ہوگی۔ اسی لیے ہم آپ کو جلدی بکنگ کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ آپ کیلئے سلاٹ محفوظ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکول ماہانہ اور داخلہ فیس کے علاوہ اضافی فیسیں وصول نہیں کرسکتے، نوٹیفیکیشن جاری

چارجز

مندرجہ ذیل چارجز ناقابل واپسی ہیں:

  • 1000 سی سی تک کی عام گاڑیوں کے لیے 2500 روپے چارج کیے جائیں گے۔
  • 1001 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں، ایس یو ویز، کراس اوورز، 4x4، جیپ اور جرمن گاڑیوں کے لیے 3000 روپے چارج کیے جائیں گے۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ پری بکنگ 1 نومبر 2024 بروز جمعہ شام 6:00 بجے بند ہو جائے گی۔ اس کے بعد، اسے کار میلہ کے دن کی بکنگ تصور کی جائے گی، جس کے لیے، اگر سلاٹس دستیاب ہوں تو، 4000 روپے چارج کیے جائیں گے۔

اہم معلومات

  • مذکورہ چارجز صرف پرائیویٹ سیلرز کے لیے ہیں؛ ڈیلرز بزنس ٹیم سے رابطہ کریں۔
  • پاک ویلز کو قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
  • پاک ویلز کو بدتمیزی کی صورت میں کسی بھی انٹری کو نااہل قرار دینے کا اختیار ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...