سینیٹ قائمہ کمیٹی: سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی منظور کردہ تعداد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: یادیں دکھ کے آنسو آنکھوں میں اتار دیتی ہیں، دن تو کسی نہ کسی طرح گزر ہی جاتا ہے، یہ رات کیوں آتی ہے جو تاروں بھری نہیں یادوں بھری ہوتی ہے۔
اجلاس کی تفصیلات
چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف اجلاس میں اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا سے کچھ لوگ اسلام آباد آ رہے ہیں، مولانا کے مشورے سے انہیں جواب دیں گے: فیصل واوڈا
مخالفت کی آوازیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر
ججز کی تعداد میں تبدیلی
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کہا کہ 25 ججز میں ایک چیف جسٹس اور 24 ججز شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان؛ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
قانون سازی پر اختلافات
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان نے کہا کہ ہمیں اس طرح قانون سازی پر اختلاف ہے، ججز تعیناتی کا ایسا طریقہ کار عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔
سینیٹر حامد خان نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم سے ہم نے عدلیہ کو بہت سخت نقصان پہنچایا ہے، جب کسی ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو ججز کی تعداد بڑھائی جاتی ہے کیوں کہ مرضی کے فیصلے نہیں آرہے ہوتے، آپ بتائیں آپ کی حکومت کیا کرنا چاہ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت دہشتگرد ملک ہے، ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چن لے؛ بلاول بھٹو
جے یو آئی کی رائے
جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ تعداد بڑھا کر اپنی مرضی کے ججز کو سپریم کورٹ لایا جا رہا ہے، 25 اکتوبر کے بعد اب ججز بہترین انداز سے کام کر رہے ہیں، تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بے عزتی کا سامنا: بھتہ لینے کے باوجود منشیات فروش کا ایس ایچ او کے خلاف احتجاج
دیگر سینیٹرز کی تجاویز
سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ ججز کی کم از کم تعداد 21 لازمی کرنی چاہیے۔
محکمہ قانون کا موقف
چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری قانون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اخبار بتا سکتا ہے کہ مقدمات کی تعداد 60 ہزار ہے تو آپ کیوں نہیں بتا سکتے، آپ کو انفارمیشن کے لیے کتنا وقت چاہیے۔
سیکریٹری قانون نے کہا کہ ہمیں کم سے کم بھی تین ہفتے کا وقت دے دیں۔