نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو ہوگا

نیشنل انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کانکررز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں اتوار کے روز نیشنل انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدمقابل ہونگی۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے آخری لیگ میچوں میں کانکررز اور اسٹرائیکرز نے کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

پہلا میچ: کانکررز بمقابلہ انونسیبلز

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کانکررز نے انونسیبلز کو 73 رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 144 رنز بناڈالے۔ سمیعہ افسر نے سات چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے۔ کومل خان نے 42 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کا اضافہ کیا۔ جواب میں انونسیبلز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 71 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ سمیعہ افسر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کا دورہ ملتان ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن اور ڈی او کی انکوائری کا حکم

دوسرا میچ: اسٹرائیکرز بمقابلہ چیلنجرز

دوسرے میچ میں اسٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ چیلنجرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ طیبہ امداد نے 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اس عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ اسٹرائیکرز نے گیارہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

تصویر

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...