اسلام آباد میں سنگین واردات کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف ایکشن کا اعلان
جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سینیٹر شیری رحمان کے گھر آمد، بیٹی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اجلاس کا انعقاد
سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت رات گئے اجلاس ہوا جس میں تمام سینئر کمانڈ نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی اور جرائم کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اصلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن، ہر شہری کو سر کہا جائے: مریم نواز
چیکنگ میں اضافہ
آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو شہر کے مختلف علاقوں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
افسران کی ذمہ داریاں
اُنہوں نے کہا کہ ہر افسر اپنے اپنے علاقوں میں خود موجود رہیں اور ڈیوٹیز چیک کریں۔ ہدایت کی کہ دورانِ چیکنگ مشکوک افراد، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو چیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
سخت اقدامات کی ضرورت
اُنہوں نے کہا کہ کسی علاقے میں سنگین واردات ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن ہو گا، تمام افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ملیں اور ان کے مسائل سنیں۔
افسران کا مورال
آئی جی اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ افسران و اہلکاروں کا مورال بلند ہو گا تو وہ ٹھیک طرح فرائض سرانجام دیں گے۔








