اسلام آباد میں سنگین واردات کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف ایکشن کا اعلان

جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل کے بیان پر حکومتی و سیکیورٹی ذرائع کا ردِعمل
اجلاس کا انعقاد
سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت رات گئے اجلاس ہوا جس میں تمام سینئر کمانڈ نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی اور جرائم کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ سوتیلے باپ نے 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا
چیکنگ میں اضافہ
آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو شہر کے مختلف علاقوں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: مظاہرین کی اموات کی خبر پر سیکیورٹی ذرائع کا مؤقف بھی آ گیا
افسران کی ذمہ داریاں
اُنہوں نے کہا کہ ہر افسر اپنے اپنے علاقوں میں خود موجود رہیں اور ڈیوٹیز چیک کریں۔ ہدایت کی کہ دورانِ چیکنگ مشکوک افراد، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو چیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق میں سیدہ زینب کا مزار: یہ علاقہ جو کئی برسوں تک جنگ کا میدان رہا، وقت کے ساتھ کس طرح تبدیل ہوا؟
سخت اقدامات کی ضرورت
اُنہوں نے کہا کہ کسی علاقے میں سنگین واردات ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن ہو گا، تمام افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ملیں اور ان کے مسائل سنیں۔
افسران کا مورال
آئی جی اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ افسران و اہلکاروں کا مورال بلند ہو گا تو وہ ٹھیک طرح فرائض سرانجام دیں گے۔