سچ کو کبھی بھی چھپایا نہیں جا سکتا، اپنی ذات سے محبت کیلئے صرف باطنی طمانیت درکار ہے دوسروں کی خوشنودی کی قطعی ضرورت نہیں
مصنف اور ترجمہ
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 35
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام
حُبِ ذات کا مفہوم
اپنی ذات میں موجود کمزوریوں، خامیوں اور نقصان دہ عادات کا اظہار کیے بغیر اپنے وجود سے محبت کرنے، اس کی دیکھ بھال اور نگہداشت کرنے پر مبنی آپ کا رویہ، حُبِ ذات اور شکوہ شکایت کے عمل میں ہم آہنگی اور مطابقت پر مشتمل ہے جو باہمی طور پر اپنے اپنے طور پر مثالی اور اصطلاحات ہیں۔ اگر آپ واقعی خود سے محبت کرتے ہیں، اپنے بدن اور وجود کی نگہداشت و دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں تو پھر دوسروں کے سامنے اپنے بدن کی شکایت کا دفاع آپ کے لیے ناممکن ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
شکوہ شکایت کا جائزہ
اگر آپ کو اپنے اور دوسروں کے وجود میں خامیاں اور کمزوریاں نظر آتی ہیں، جنہیں آپ ناپسند کرتے ہیں، تو آپ ان کے متعلق شکوہ شکایت کرنے کے بجائے ان میں ضروری اصلاح اور بہتری کے لیے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اگر کبھی کسی سماجی تقریب میں چار یا زائد جوڑے اکٹھے ہو جائیں تو آپ یہ مشق آزما سکتے ہیں۔ آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ اس گفتگو میں کتنی بار یہ جوڑے اپنے وجودوں کے بارے شکوہ شکایت کرتے ہیں۔ پھر جب تقریب ختم ہو جائے تو خود سے یہ سوال پوچھیے: "اس تقریب میں شکوہ شکایت کرنے سے کون سا مقصد حاصل ہوا؟"
یہ بھی پڑھیں: Important News for Students: End of Numbers and Positions, New Grading Policy Approved
حُبِ ذات بمقابلہ تکبر
ممکن ہے کہ آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ حُب ذات کے متعلق ذکر اس فضول روئیے اور عادت پر مشتمل ہے جو "انا" کے مترادف ہے۔ سچ کو کبھی بھی چھپایا نہیں جا سکتا۔ اپنے آپ سے محبت، اپنے بدن کی دیکھ بھال اور نگہداشت پر مبنی آپ کا رویہ، آپ کے اس طرزعمل سے قطعی علیحدہ ہے جس کے ذریعے آپ لوگوں کو یہ بتاتے ہیں کہ آپ کی شخصیت کس قدر شاندار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل
خود سے محبت کا اصل مفہوم
حُب ذات کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی ذات اور اپنے بدن کے ساتھ چاہت اور دیکھ بھال پر مبنی رویہ اپنائیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے دوسروں کی خوشنودی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ اپنے وجود، اپنی ذات اور اپنے بدن سے محبت اور نگہداشت کا احساس حاصل کرنے کے لیے آپ کو صرف اپنی باطنی طمانیت درکار ہے جبکہ اس ضمن میں دوسروں کی خوشنودی کی قطعی ضرورت نہیں۔
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔