عارف والا میں زمین کے تنازع پر پوتے نے دادا کو قتل کردیا
خوفناک واقعہ پیش آیا
پاکپتن (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر عارف والا میں جائیداد کے تنازع پر پوتے نے ٹریکٹر چڑھا کر اپنے حقیقی دادا کو قتل کردیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025 سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی
تفصیلات
آج نیوز کے مطابق عارف والا میں تھانہ سٹی کے علاقے 69 ای بی میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں جائیداد کے تنازع پر سگے پوتے نے اپنے ہی سگے 75 سالہ دادا محمد اصغر علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قتل کی صورت حال
16 سالہ ملزم واصف نے پہلے دادے پر تشدد کیا بعد میں اوپر ٹریکٹر چڑھا دیا، جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








