محسن نقوی نے پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ، نیا سی او او کون ہو گا ؟ بڑا دعویٰ
نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر بیوروکریٹ کو پی سی بی کا نیا چیف آپریٹنگ افسرتعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستیں کب سے وصول کی جائینگی؟ حکومت نے اعلان کردیا
خصوصیات اور ذمہ داریاں
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر اگلے ہفتے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ کئی ہفتوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی میٹنگز میں بیٹھ رہے ہیں۔ موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اگلے چند دنوں میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ان کا تبادلہ پی ایس ایل میں کیے جانے کا امکان ہے جہاں نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا۔
نئی تقرریوں کا امکان
نئے سی او او محسن نقوی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کے دور میں اسٹاف افسر تھے اور اس وقت وزیراعظم کی انتظامی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی جگہ ندیم خان کو تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔