ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کیلئے نعرے بلند ہوگئے

ڈیربورن میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کے عرب اکثریتی آبادی والے شہر ڈیربورن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران  فلسطین کی آزادی کیلئے نعرے بلند ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں: بیرسٹرسیف

امیدوار کی کوششیں اور انتخابی مہم

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی انتخابات میں باقی تین روز رہ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں ہی امیدوار فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ انتخابی مہم کی گہما گہمی بھی عروج کو پہنچی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاشق نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تیزاب پلا دیا

ڈیربورن میں ووٹرز کی تقسیم

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشی گن کے عرب اکثریتی شہر ڈیربورن میں ڈیموکریٹس کی مشرق وسطیٰ پالیسی پر ناراضگی کے باعث ووٹرز کی رائے منقسم ہے، اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران بھی سڑکوں پر جمع ہجوم میں یو ایس اے اور فلسطین کی آزادی کے نعرے سنائی دیتے رہے۔ مقامی ووٹر کا کہنا ہے کہ مشی گن کے میدان میں مسلمان ووٹرز ہار اور جیت کا فرق پیدا کرسکتے ہیں، مشی گن کے مسلمان جانتے ہیں کہ کیا داؤ پر لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

ہیرس کو درپیش چیلنجز

رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ پر بائیڈن انتظامیہ کے مؤقف سے ناراض عرب ووٹرز کے علاقوں میں کملا ہیرس کو روایتی ڈیموکریٹ ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ عرب نژاد امریکیوں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور یہ صورتحال کملا ہیرس کیلئے ایک چیلنج بن سکتی ہے۔ تاہم کچھ مقامی رہنماؤں کا خیال ہے کہ مشی گن کی مسلمان کمیونٹیز کو ایک ہی لینس سے دیکھنا غلطی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں خصوصی حیثیت کی بحالی کی قرارداد منظور

بنگلادیشی اور یمنی ووٹرز کی حمایت

ہیمٹرینک سٹی کونسل کے منتخب رکن محمد حسن کے مطابق 25 ہزار سے زائد بنگلادیشی مسلمانوں کے 80 فیصد سے زائد ووٹ کملا ہیرس کو جائیں گے جبکہ 20 فیصد ووٹ ٹرمپ کو مل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس شہر میں یمنی مسلمانوں کے ووٹ منقسم ہوجائیں اور دونوں امیدواروں کی طرف 50/50 کے تناسب سے تقسیم بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ عرب کمیونٹی میں غزہ جنگ پر غصہ حقیقی ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یمنی ووٹرز بنگلادیشیوں کے برعکس بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں آتے۔

عرب کمیونٹی کی سوچ

ایک اور مقامی رہنما کا خیال ہے کہ کچھ عرب کمیونٹیز غزہ معاملے پر کملا ہیرس کو حل تلاش کرنے کیلئے موزوں مزاج رکھنے والی امیدوار سمجھتی ہیں۔

مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں تقریر کے دوران یمنی نسل کے لوگوں کو دہشتگرد پسمنظر رکھنے والے لوگ قرار دیا تھا، اب مشی گن میں ان ہی یمنیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقامی رہنماؤں کے مطابق یمنی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بنیادی طور پر ٹرمپ یہ کہہ رہے ہیں کہ تم مجھے پسند ہو لیکن تمہاری قوم دہشتگرد ہے، اس لیے ان لوگوں کو اتنا سادہ بھی نہ سمجھیں، انہیں معلوم ہے کہ ان کا کیا کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...