چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل
تازہ ترین خبر
چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
متوفی افراد کی شناخت
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولین میں خاتون کے علاوہ ان کا بیٹا اور بھائی شامل ہیں جن کی شناخت نبیلہ، قیصر محمود اور اورانیس کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے: پریانکا گاندھی
موقع کا پس منظر
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک
حکام کی کارروائیاں
پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے چکوال میں 3 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات
ادھر ڈی پی او چکوال کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔








