پنجاب : چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کبھی خان کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر نے علیمہ کا دعویٰ مسترد کردیا
سکیورٹی کیلئے فنڈز کی منظوری
ذرائع کے مطابق چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کی منظوری دے دی، یہ منظوری آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: رکی ہوئی زبان مشین کی طرح چلنے لگی، اس نے رٹے رٹائے الفاظ میں تاریخ بیان کرنا شروع کی، آگے بڑھے تو وہ عظیم ا لشان مگر مصنوعی پہاڑی نظر آئی
ماضی میں خریدی گئی گاڑیاں
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2016 میں 23 لگژری گاڑیاں چائنیز اور دیگر وی وی آئی پیز کے لئے خریدی تھیں۔ 2016 کے بعد سے سی پیک سمیت دیگر چینی منصوبوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں گاڑیاں کم پڑ گئیں۔
نئے منصوبے کی تفصیلات
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں جاری چینی منصوبوں کی سکیورٹی کے لئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ہے۔ ان میں 2021 ماڈل کی بم پروف بی ایم ڈبلیو اوریجنل گاڑیاں شامل ہوں گی۔