صرف بولنے پر دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے، صنم جاوید
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی رہنما کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ صرف بولنے پر 14 مقدمات انسداد دہشت گردی کے بنا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے ناکے پر گاڑی روکی تو اندر سے کئی من منشیات نکل آئیں، موقع پر ہنگامہ، آپ بھی دیکھیے
عدالت کے باہر بیان
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صنم جاوید نے کہا کہ میرا اور عالیہ حمزہ کا مقدمے میں 32 دن کا ریمانڈ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بولنے پر 14 مقدمات انسداد دہشت گردی کے بنا دیے گئے، عدالتوں نے ہماری خواتین کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2022 سے 2025 کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات کہاں ہوئے؟ رپورٹ جاری
پولیس کے خلاف الزامات
پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے مزید کہا کہ ہم پر پولیس سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمات کیے گئے، پولیس والوں سے اگر عورتوں نے سامان چھین لیا تو یہ چوری ڈکیتی کیسے روکیں گے۔
عدالت کی حمایت
ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے میری عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔








