پنجاب پولیس میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف
پنجاب پولیس میں مالی بےضابطگیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے مختلف اداروں کی جانب سے خریداری میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات
آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ 2023-24 میں کہا گیا ہے کہ تمام پولیس اداروں نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداریاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران کوئی اظہار ناراضی نہیں کیا، پی ٹی آئی رہنما کی وضاحت
خریداری میں عدم شفافیت
رپورٹ کے مطابق، ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور نے موٹر بائیکس کے پرزہ جات کی خریداری پر 8 کروڑ کی بڈز سکیورٹی وصول نہیں کی۔ جبکہ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 58 لاکھ خرچ کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید سستا ،انڈے مہنگے ہو گئے
آئی جی پنجاب آفس کی خریداری
رپورٹ کے مطابق، آئی جی پنجاب آفس نے ایک ارب 62 کروڑ روپے کی خریداری کی۔ سیف سٹی اتھارٹی نے سامان کی فراہمی میں تاخیر پر نجی کمپنیوں کو 5 کروڑ سے زائد لیٹ ڈیلیوری چارجز عائد نہیں کیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ملنے گئے پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
مزید مالی بےضابطگیاں
آئی جی پنجاب آفس نے خریداری میں 4 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیاں کیں۔ ڈی پی او گجرات نے گاڑیوں کی مرمت پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مالی بےضابطگیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا پاک بحریہ کے نام تعریفی پیغام
پولیس ریسپانس یونٹ کی خریداری
ایس پی پولیس ریسپانس یونٹ ڈولفن نے 2 کروڑ 15 لاکھ کی خریداری کی۔ ڈی پی او گجرات نے غذائی اشیاء کی خریداری ٹینڈر کے بجائے 1 کروڑ 89 لاکھ کی کوٹیشن پر کی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نیم برہنہ مردوں کے ہجوم میں ننھی جولیا کے ساتھ اسرائیلی حراست میں کیا واقعہ پیش آیا؟
بلیک لسٹ کمپنی سے خریداری
ڈی پی او شیخوپورہ نے 84 لاکھ روپے کے موبل آئیل کی خریداری میں بےضابطگی کی جبکہ سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82 لاکھ کی خریداری کی۔
ایلیٹ پولیس فورس کی بےضابطگیاں
رپورٹ کے مطابق ایلیٹ پولیس فورس لاہور نے 4 کروڑ 24 لاکھ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداری کی۔