آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کا ہدف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا ہدف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے بلند ترین شندور پولو گراﺅنڈ میں سالانہ پولو فیسٹیول کی تاریخ مقرر
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت
شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بشریٰ بی بی پشاور میں زیادہ محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہروفیروز ؛مسلح افراد کا سول جج کے گھر پر حملہ،وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
احتجاج کی دوبارہ کال
ہم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان پر زیادہ اعتبار نہیں کرسکتے، ہم نے دوبارہ احتجاج کی کال دی ہے۔ جب بھی احتجاج کی کال دیتے ہیں یہ بندوں کو پکڑتے ہیں۔
بشریٰ بی بی کی اہمیت
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔