تاریخ گواہ ہے نواز شریف، زرداری سیمت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا، بیرسٹر سیف

پشاور میں سیاسی بیان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت تو آپ ہی کی ہے، بتائیں ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟ عمران خان رہائی کے بعد پاکستان ہی میں رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی پاکستان میں ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف، زرداری سیمت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Government’s Reaction to the Dramatic Return of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

ڈیل کا الزام اور تاریخی پس منظر

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے خود ڈیل کر کے باہر گئے۔ تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان ہی میں رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان ہی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ایک بار پھر صارفین سے اربوں روپے بٹورنے کی تیاری کر لی

نظام انصاف اور عوامی مسائل

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما باعزت بری ہو کر اپنے عوام کے درمیان رہیں گے۔ وہی لوگ ڈیل کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں۔ عوام کا پیسہ لوٹ کر شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کے لیے باہر محلات بنائے ہیں۔

عمران خان کی سادگی کا ذکر

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے۔ جعلی حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے۔ ڈیل کا الزام لگانے والے اپنی جعلی حکومت پر جعلی ہونے کا مہر تصدیق ثبت کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...