اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو بابا صدیقی کی طرح قتل کرنے کی دھمکی

دھمکی کا پس منظر
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو 10 دنوں میں استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں مسلمان سیاستدان بابا صدیقی کی طرح قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو 53 ویں قومی دن پر مبارکباد
دھمکی کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ ناتھ کے نام ملنے والی ایک دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 10 دن میں وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا تو ان کو بھی گزشتہ ماہ قتل ہونے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مسلم رہنما اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کی طرح قتل کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ہیری نے میگھن کو طلاق دے دی؟ شہزادے کا موقف آگیا
تحقیقات کا آغاز
رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پولیس کو ایک نامعلوم نمبر سے موصول ہوا، جسے پولیس حکام اب تک تحقیق کر رہے ہیں کہ یہ نمبر کس کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور عبرتناک شکست کا سامنا
حکومتی ردعمل
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو دھمکی آمیز پیغام کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ تاہم، ممبئی پولیس نے اس معاملے میں ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
واقعہ کی سنگینی
واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو بھارتی سیاسی شخصیت اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔