محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
کراچی میں گرمی کی لہر کا خاتمہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرمی کی لہر کا امکان ختم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل، قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد منظور
دھوپ اور دھند کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھاسکتی ہے، جس کے نتیجے میں حد نگاہ جزوی طور پر متاثر ہونے کی توقع ہے۔ منگل کو بھی صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھواں چھوڑنے والی گاڑیو ں اور پلاسٹک بیگ بنانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت
درجہ حرارت کی پیش گوئی
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اگلے کئی روز تک شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری جبکہ درمیان میں پارہ 36 تک بھی تجاوز کرسکتا ہے۔ تاہم اب گرمی کی کسی لہر کے امکانات نہیں ہیں۔
خنکی کا آغاز
ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے وسط سے صبح و رات کے اوقات میں خنکی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.9 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد رہا۔ دیہی سندھ کے شہید بے نظیرآباد میں پارہ 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔