شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا

شادی میں ہوائی فائرنگ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، چاہتا ہوں مذاکرات ہوں بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے،شیخ رشید
پولیس کارروائی
شاہ فیصل پولیس نے دولہے کو ہوائی فائرنگ پر گرفتار کیا تھا، لیکن 25 ہزار روپے رشوت لے کر ملزم کو چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اینکر پرسن مزمل شاہ ماہرہ خان سے متعلق اپنے بیان سے مکر گئے
ایس ایچ او کی وضاحت
اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی آڈیو کال بھی سامنے آگئی۔
ایس ایچ او عبدالحمید کا کہنا ہے کہ دولہا کو ’صاحب‘ کے کہنے پر چھوڑا ہے، شہری جاتے ہوئے خود ہی پیسے دے گیا۔
وزیر داخلہ کا نوٹس
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔