شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا

شادی میں ہوائی فائرنگ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں سیاحوں کی موت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نظام کی موت ہوئی ہے، عطا اللہ تارڑ
پولیس کارروائی
شاہ فیصل پولیس نے دولہے کو ہوائی فائرنگ پر گرفتار کیا تھا، لیکن 25 ہزار روپے رشوت لے کر ملزم کو چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا درجنوں بچوں پر مشتمل “لشکر” بنانے کا منصوبہ، جاپانی خاتون کو اپنا نطفہ بھیج دیا، تہلکہ خیز انکشاف
ایس ایچ او کی وضاحت
اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی آڈیو کال بھی سامنے آگئی۔
ایس ایچ او عبدالحمید کا کہنا ہے کہ دولہا کو ’صاحب‘ کے کہنے پر چھوڑا ہے، شہری جاتے ہوئے خود ہی پیسے دے گیا۔
وزیر داخلہ کا نوٹس
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔