راجپال یادو صحافی کے سوال پر مشتعل، کیمرا چھین کر توڑنے کی کوشش
راجپال یادو کا دیوالی پر بیان
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار اور کامیڈین راجپال یادو دیوالی کے موقع پر فائر کریکرز (پٹاخوں) کے خلاف بیان دینے پر ردعمل آنے کے بعد اس قدر غصہ ہوگئے ہیں کہ صحافی سے جھگڑا کر بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: نوعمری کے تعلقات اور استحصال: میری بیٹی اپنے قاتل کے بدسلوکی والے رویے کو نہیں سمجھ سکی-1
فائر کریکرز کے خلاف اپیل
گزشتہ ہفتے راجپال یادو نے فائر کریکرز سے اجتناب کرنے کی اپیل کی تھی، جس پر ردعمل آیا اور انہیں اپنا بیان واپس لیتے ہوئے معافی مانگنی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہر فرد کرسچن کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہے جبکہ انڈیا میں انتہا پسند حملے کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ
معافی کا بیان
اپنی نئی ویڈیو میں راجپال نے کہا، 'دو دن پہلے میری جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی، جسے میں نے ہٹا دیا۔ جس کسی کو بھی میری بات سے تکلیف پہنچی، میں معذرت خواہ ہوں۔ دیوالی کی خوشیاں منائیں، صحت مند رہیں، اور جے بھارت!'
یہ بھی پڑھیں: اندرون و بیرون ملک 3600 فنانسرز کی نشاندہی کرلی، کچھ دیر میں ایک مذہبی جماعت پر پابندی لگ جائے گی: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
انٹرویو کے دوران جھگڑا
اب حالیہ انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے ان سے ان کے دیوالی معافی والے بیان پر سوال کیا، جس پر اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کا کیمرہ چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں، خواجہ آصف
راجپال یادو کی موجودہ مصروفیات
راجپال یادو اتر پردیش میں اپنے مداحوں کے درمیان تھے اور صحافی کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ جب ان سے دیوالی بیان پر معافی سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور کیمرہ چھین کر اسے پھینکنے کی کوشش کی۔
اگلی فلمیں
راجپال یادو حال ہی میں انیس بزمی کی فلم 'بھول بھلیاں 3' میں چھوٹا پنڈت کے کردار میں نظر آئے ہیں، اور اب ان کی اگلی فلم 'بیبی جان' میں ان کا کردار ایک ایکشن تھرلر میں دیکھا جائے گا۔








