اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اعظم سواتی کی ضمانت کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی آٹھ مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں 2تنظیموں کی شمولیت
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پراسکیوٹر راجہ نوید اور اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسکیوٹر راجہ نوید نے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض آٹھ مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔