لاہور میں 13 سالہ گھریلوملازمہ پر تشدد، مالک اور رشتہ دار گرفتار
لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گھر کے مالک اور اس کے ایک رشتے دار کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
مقدمہ اور متاثرہ ملازمہ کی شکایت
لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے 13 سالہ ملازمہ کی خالہ خورشید بی بی کی مدعیت میں گھر کے مالک وقار، اس کی بیوی اقرا اور رشتے دار اسد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا پائے: سولر چارجنگ اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے جڑے موبائل فون جو ابھی حقیقت سے کافی دور ہیں
تشدد کی وجوہات اور اثرات
ایف آئی آر کے مطابق جڑانوالا ضلع فیصل آباد کی رہائشی اقرا ایک سال سے وقار کے گھر میں ملازمہ تھی۔ مالکان نے اسے کام نہ کرنے کا الزام لگا کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال کاٹ دیے، جبکہ تشدد کی وجہ سے اقرا کے دونوں بازو بھی کام نہیں کر رہے۔
پولیس کا کردار اور گرفتاری
ایس پی کینٹ نے کہا کہ لڑکی کا میڈیکل کرا کے وقار اور اسد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مالکن اقرا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔