عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل

عمرکوٹ میں آکسیجن فراہم کرنے کا واقعہ
عمرکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسانا اور حملے کروانا ناقابلِ برداشت ہے: عظمیٰ بخاری
ویڈیو کی تفصیلات
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مریض کو سائیکل کے پمپ کے ذریعہ آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہسپتال انتظامیہ کا ردعمل
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال نے اس ویڈیو کو جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کال کریں، پودا اپنے گھر لگوائیں
سرکاری رپورٹ اور تحقیقات
ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سینٹرل آکسیجن سسٹم نصب ہے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی۔
ویڈیو ملاحظہ کریں