نیو یارک میراتھون میں پاکستانی رنرز کی نمایاں پرفارمنس،12 رنرز اپنی دوڑ چار گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے
نیویارک میراتھون میں پاکستانی رنرز کی شاندار کارکردگی
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) - نیویارک میراتھون میں پاکستانی رنرز کی جانب سے نمایاں پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی محمد رضوان اور سلمان علی آغا سمیت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے
تمام رنرز کی تعداد اور کامیابیاں
امریکی شہر نیویارک میں دنیا کی سب سے بڑی اور چیلنجنگ میراتھون منعقد ہوئی جس میں 36 پاکستانی رنرز نے شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھائی۔ نیویارک میراتھون میں 12 پاکستانی رنرز اپنی دوڑ 4 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوئے نہ لفظ ترے تیر یا کمند ہوئے۔۔۔
تیز ترین پاکستانی رنرز
پاکستان کے دانش الٰہی نے 3 گھنٹے 26 منٹ اور 50 سیکنڈز کے ساتھ نیو یارک میں تیز ترین پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ روفی شہزادہ پاکستانی رنرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پاکستانی امریکن بابر غیاث نے 3 گھنٹے 38 منٹ اور 52 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فوج کا احترام کرتے ہیں، پھر بھی ڈی چوک میں احتجاج ہمارا حق ہے: بیرسٹر سیف
دیگر نمایاں رنرز
اس کے علاوہ عمار ممتاز، پریم کمار، رحمان اظہر، یاور صدیق، شارق صمد، فصیح الصالح، سلمان خان، اور سلمان چودھری نے بھی فاصلہ 4 گھنٹے سے کم وقت میں طے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی خاتون محتسب پنجاب کاکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی کا اچانک دورہ
پاکستانی خواتین کی شاندار کارکردگی
میراتھون میں شریک نارویجین پاکستانی خولہ احمد 3 گھنٹے 43 منٹ اور 2 سیکنڈز کے ساتھ تیز ترین پاکستانی خاتون رہیں، جبکہ ماہین شیخ پاکستانی خواتین کی فہرست میں دوسرے اور کوکب سرور تیسرے نمبر پر رہیں۔
دیگر فاتحین کی معلومات
نیدرلینڈز کے ابدی نگئی نیویارک میراتھون کی فاتح رہیں اور انہوں نے فاصلہ 2 گھنٹے 7 منٹ اور 39 سیکنڈز میں پورا کیا۔ نیو یارک میراتھون کی خواتین کیٹیگری میں کینیا کی شیلا چیپکوری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔