عمران خان کا طبی معائنہ، ذاتی معالج نے صحت تسلی بخش قرار دیدی

عمران خان کا طبی معائنہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ 4 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

ڈاکٹرز کی ٹیم

بانی تحریک انصاف کا طبی معائنہ پمز ہسپتال کے تین ڈاکٹرز کے ساتھ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس نے بھی کیا۔ تمام ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شک کی آنکھیں: ایک ماں کی کہانی جو اپنی بہو کی محبت کو سمجھ نہ سکی

تجویز کردہ ٹیسٹ

ڈاکٹرز نے معمول کے مزید ٹیسٹ بھی تجویز کئے۔ طبی معائنے کی رپورٹ تیار کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا بیان

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...