بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار، این او سی جاری

پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزارت کھیل نے 23 نومبر سے پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی
این او سی کی تفصیلات
بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے سیکرٹری جنرل شری شائلندر یادیو کو ارسال کردہ خط میں دورہ پاکستان کی اجازت دی گئی ہے۔ مزید کلیئرنس کے لئے بھارتی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں فتنة الخوراج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
بھارتی بلائنڈ ٹیم کا سفر
واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کے لئے 12 نومبر کو لاہور پہنچنا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 25 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں دریا اور نالوں میں نہاتے ہوئے 5 افراد جاں بحق
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ردعمل
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے وزارت کھیل کی جانب سے این او سی ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ کے حوالے سے بہت پُرجوش ہیں۔ ماضی میں کرکٹ ڈپلومیسی سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی تھی۔
امیدیں اور توقعات
سید سلطان شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارتی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی جانب سے بھی انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے لئے جلد ہی این او سی جاری کر دیا جائے گا۔