پاکستان کا بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ کا کامیاب میزائل تجربہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی بحریہ کے وفد کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ
میزائل کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الحمدللہ، پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا
جدید ٹیکنالوجی
یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
تجربے کی مانیٹرنگ
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔
تعریفی پیغامات
صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔








