تھانیدار شوہر کے مبینہ تشدد کے بعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

نرگس ہسپتال پہنچ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔ اداکارہ نرگس کے والد ادریس بھٹی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
والد کی طبیعت کی خرابی
تفصیلات کے مطابق والد کی طبیعت کا سن کر نرگس بھی ہسپتال پہنچیں، ادریس بھٹی ویلنشیا ٹاؤن کے مقامی ہسپتال میں داخل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس سپرسٹار رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
تشویشناک صورتحال
بتایا گیا ہے کہ بیٹی کی ٹینشن کے باعث اداکارہ کے والد کی طبیعت اچانک خراب اور تشویشناک ہوگئی۔
مبینہ تشدد کی تصدیق
یاد رہے کہ اداکارہ غزالہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں، جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔