متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا لیوک انتقال کر گئیں

ہلینا لیوک کا انتقال
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا لیوک 68 برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئیں، وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شامی باغیوں کا دارالحکومت میں داخل ہونے کا دعویٰ، بشارالاسد دمشق سے نکل گئے
شادی اور طلاق
متھن اور ہلینا کی شادی 1979 میں ہوئی اور صرف چار ماہ بعد ہی ہلینا نے متھن چکرورتی کو طلاق دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہونگے: ہمایوں اختر
فلم کیریئر
جیو نیوز کے مطابق ہلینا لیوک، بالی ووڈ سپر اسٹار امتیابھ بچن کی فلم "مرد" میں کام کی وجہ سے کافی معروف ہوئیں، اس فلم میں انہوں نے برطانوی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے "دو گلاب"، "آؤ پیار کریں" اور "بھائی آخر بھائی ہوتا ہے" جیسی فلموں میں کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ ہنگری، بڈاپیسٹ میں سوئٹزرلینڈ، یورپی یونین اور انٹرنیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن کے وزراء و سربراہان سے ملاقاتیں
ذاتی زندگی
متھن چکرورتی نے ہلینا سے طلاق کے بعد اداکارہ یوگیتا بالی سے شادی کی تھی۔
پرانی یادیں
ہلینا نے ایک پرانے انٹرویو میں متھن سے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ کاش میری ان سے شادی نہ ہوئی ہوتی۔ ہلینا کے مطابق متھن نے ان سے شادی سے قبل ان کے ذہن میں یہ بٹھایا تھا کہ وہی ان کے لیے بہتر مرد ہیں اور میری بدقسمتی تھی کہ وہ میرے ذہن میں یہ بات راسخ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔