بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا
شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حالات غیر معمولی، اللہ کی رضا اور عوام کے مفاد کے لیے لڑیں گے تو جیت ہماری ہوگی: سہیل آفریدی
رپورٹ کا پس منظر
شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن امپائرز نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران رپورٹ کیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا پی ایس ایل انتظامیہ پر سنگین الزام
میچ کی تفصیلات
شکیب الحسن نے ستمبر میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سمر سیٹ کے خلاف میچ کھیلا تھا جس میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
معطلی کا سوال
شکیب الحسن کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہیں ابھی بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے، ان کے بولنگ ایکشن کو کیریئر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول 55، ڈیزل 75 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان
قانونی مسائل
خیال رہے کہ شکیب الحسن بنگلہ دیش میں قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے میں نامزدگی کے بعد سے وہ اپنے ملک واپس نہیں گئے۔ اگست میں طالب علموں کی تحریک کے دوران انہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی خدشات
شکیب الحسن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے بنگلہ دیش نہیں گئے۔








