بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا، دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی

بڑی تباہی سے بچنے کی خبر
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے 300 کلوبارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی تاہم ڈرائیور فرار ہونے کامیاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: دادا کہا کرتے تھے”بیٹا! عزت غریبوں سے بنتی ہے، وہ تمھارے پاس ”آس“لے کر آتے ہیں۔ ان کی آس کبھی ٹوٹنے مت دینا، اللہ بھی تمھارا مدد گار ہو گا“
مشکوک گاڑی کی اطلاع
پولیس کے مطابق بکاخیل میں مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ایک شخص گاڑی سے نکل کر بھاگ گیا۔ پولیس نے بھاگنے والے پر فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تدبر سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، مذاکرات میں کشمیر ایجنڈا نمبر ون ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمان
بارودی مواد کی برآمدگی
گاڑی سے پلاسٹک کے 2 ڈرم برآمد ہوئے جن میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے دونوں بارود سے بھرے ڈرموں کو ناکارہ بنا دیا۔
بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ
پولیس کے مطابق ڈرموں میں تقریباً 300 کلو بارودی مواد نصب تھا جو اگر پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔