سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد میں اہم بلز کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کے واجبات 76 ارب روپے تک جا پہنچے، نیپرا سے اربوں روپے کی منظوری کی درخواست
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزشتہ روز ہونیوالی قانون سازی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران کا بڑھتا تنازع: امریکی صدر ٹرمپ کے مؤقف میں مسلسل تبدیلی
قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ بلز
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کئے تھے۔ آرمی، نیول اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی۔ قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی یہ بلز منظور کرلیے تھے۔
قائم مقام صدر کی منظوری
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اہم بلز پر دستخط کرکے گزشتہ شب منظوری دی تھی، قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد تمام چھ بلز قانون بن گئے۔








