اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد میں پریس کانفرنس
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، 96 روز بعد جیل ٹرائل دوبارہ شروع
ایرانی وزیر خارجہ کی آمد
اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سید عباس عراقچی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 278 کی لاشیں کہاں ہیں جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ قتل کیا گیا ہے، رانا ثناءاللہ کا استفسار
مشرق وسطیٰ کی صورتحال
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بات ہوئی، اور ملاقات میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول نے جلسے میں جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی : رانا ثنااللہ
فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ ہم نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کی، اور قابض قوتوں کی دہشتگردی کے ذریعے فلسطین پر قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔ سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی دہشتگردی کا مقصد قبضے کو طول دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
ایرانی وزیر خارجہ کی گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکرگزار ہوں۔ پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، لبنان پر جارحیت جاری ہے، اور اسرائیلی رجیم نے ایرانی خود مختاری کی بھی کئی مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔
مسئلہ فلسطین اور پاکستانی مو¿قف
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، اور پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر واضح اور مضبوط مو¿قف ہے۔