نرگس نے شوہر کی غلامی کی، پھر بھی تشدد کا نشانہ بنیں:ریشم

ریشم کا نرگس کے حوالے سے بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے کہا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار بننے والی اسٹیج اداکارہ نرگس نے شوہر کی خاطر نہ صرف شوبز چھوڑا بلکہ پردہ کرنے کے بعد ان کی غلامی بھی کرنے لگیں۔ لیکن اس باوجود وہ گھر کو نہ بچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ، ریڈ الرٹ جاری

حکومت سے انصاف کی اپیل

ریشم نے اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے معاملے کا نوٹس لے کر اداکارہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہیں تمہارا بیپر نہ پھٹ جائے: وہ ‘دھمکی آمیز’ جملہ جس پر سی این این کو مہدی حسن سے معافی مانگنی پڑی

تشدد کی شدت اور ذاتی تعلقات

ریشم نے دعویٰ کیا کہ نرگس پر تشدد کی جو تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، ان میں اداکارہ کا تشدد کم دکھائی دے رہا ہے۔ انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق وہ کئی سال سے نرگس کو جانتی ہیں، دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، وہ ان کی بہنوں کی طرح ہیں، ان سے وقتاً فوقتاً ملتی رہتی ہیں۔

نرگس کی قربانیوں کا ذکر

ریشم کا کہنا تھا کہ نرگس نے شادی کے بعد شوہر کی خاطر خود کو تبدیل کیا، حجاب اور پردہ کرنے لگیں اور شوبز تک چھوڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نرگس نے شوہر کی خوشی کی خاطر ہر چیز چھوڑی، ان کی خدمت کرنے لگیں لیکن اس باوجود ان کے ساتھ ایسا حشر کیا گیا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...