کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: وہ گھر جہاں سے رحمان ڈکیت کا جنازہ اٹھایا گیا، بھارتی فلم کی کہانی میں کتنی سچائی؟ بھتیجے نے اہم راز کھول دیے
پولیس کی تصدیق
کراچی پولیس کے ایک افسر نے چینی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ حکومت سندھ نے پولیس سٹیشن میں تصادم کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: میری ایک بات سنو تم بہنا ..
ایس ایس پی کا بیان
جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
واقعہ کی تفصیلات
سندھ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی شہریوں اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ سٹیٹ (سائٹ) اے ایریا کے ایک پولیس سٹیشن کی حدود میں تصادم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
زخمیوں کا حال
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان کو یہ کہتے ہوئے رپورٹ کیا کہ مرکز صحت میں 2 چینی شہریوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ایک شہری کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اقوام متحدہ کے تعاون سے جاب فیئر، ملازمتوں کے بے شمار مواقع
پولیس کی کارروائی
پولیس حکام کے مطابق ٹیکسٹائل مل کے سیکیورٹی گارڈ اور فیکٹری میں کام کرنے والے 2 غیر ملکی ملازمین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی اور نتیجے میں 2 غیر ملکی شہری زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1 لاکھ 67 ہزار کی حد بھی بحال نہ رہ سکی
ریسکیو کی کوششیں
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ تیل اور گیس خریدیں ورنہ… ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی
تحقیقات کا آغاز
دوسری جانب کراچی پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جواء ایپ کی تشہیر اور منی لانڈرنگ کا الزام، بھارت کے مشہور کرکٹرز اور اداکاروں کو نوٹس جاری
حکومتی تشویش
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر داخلہ سندھ ضیا ءالحسن لنجار نے واقعے پر اظہار تشویش کیا۔ گورنر سندھ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرکے تحقیقات کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے ملازم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
سیکورٹی کی بہتری کی ہدایت
گورنر سندھ نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے، غیر ملکی باشندوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے سائٹ اے ایریا میں غیر ملکیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف8 اسلام آباد صرف 45 دن میں بننے والا روڈ 45 دن بھی نہ چل سکا، پی ٹی آئی
سیکیورٹی کمپنیوں کی نگرانی
وزیر داخلہ سندھ نے واقعے میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کی ہدایات جاری کردیں اور چائنیز ماہرین، شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنیوالی کمپنیز کا آڈٹ کرنے کی بات کی۔
تحریک اصلاحات
سیکیورٹی جیسے اہم فرائض پر مامور گارڈز کے جسمانی و دماغی فٹنس ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فزیکل اور دماغی ٹیسٹ کے حوالے سے سیکیورٹی کمپنیز کو پابند کیا جائے۔
مزید یہ کہ تربیت یافتہ اور مکمل طور پر فٹ سیکیورٹی گارڈ ہی سے خدمات لی جائیں، سیکیورٹی کمپنیز کے آڈٹ پر مشتمل رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے اور غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی سیکیورٹی کمپنیز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔








