گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس میں حیرت انگیز دریافت
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے مالک کی لاش مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جو آرمی چیف مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے‘خواجہ آصف کا سخت بیان
لاش کی دریافت کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایک مکان کے نئے مالکان کو مکان کی مرمت اور تزئین و آرائش کے دوران مکان سے ملحقہ عمارت کی دو چھتی پر ایک انسانی ڈھانچہ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لے لی
پرانے مالک کی ممکنہ شناخت
اس انسانی ڈھانچے کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مکان کے پرانے مالک کا ہے جو 2009 میں لاپتا ہوگیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈھانچے کے قریب چھت پر رسی بھی بندھی ہوئی ملی ہے، جس سے اس بات کا امکان ظاہر ہورہا ہے کہ مرنے والے شخص نے خودکشی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور یو این ڈی پی کے درمیان خواتین کے حقوق کے فروغ کیلیے ملاقات
چھت کی ساخت اور راز
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ڈھانچہ جس دوچھتی میں ملا ہے اس کا صرف ایک ہی دروازہ ہے، جو اس طرح بنایا گیا ہے کہ آسانی سے نظر نہ آسکے۔
یہ بھی پڑھیں: مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت: ڈاکٹر ذاکر نائیک کا جواب خاتون کے سوال پر
تفتیش اور قانونی حیثیت
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گھر کا پرانا مالک 2009 میں لاپتا ہوگیا تھا اور اس وقت اس کی عمر 79 سال تھی۔ مقامی حکام نے اس شخص کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا اور 2016 میں تحقیقات بند کردی گئیں۔
بعد ازاں مقامی عدالت نے 2021 میں اس شخص کو قانونی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا۔
لاش کی شناخت کا عمل
ملنے والی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے اور شناخت کی تصدیق کرنے کے لیے اسے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے۔