امریکی الیکشن: کئی امریکن پاکستانی سیاست دان بھی انتخابی میدان میں موجود
امریکی انتخابات میں امریکن پاکستانی امیدواروں کی شمولیت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) - امریکا میں آج ہونے والے عام انتخابات میں کئی امریکن پاکستانی سیاستدان بھی مقابلے کے میدان میں موجود ہیں۔
امیدواروں کی فہرست
امریکن پاکستانی سیاست دانوں میں ڈیموکریٹ ٹکٹ پر ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کیلئے امیدوار سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
مشی گن سے عائشہ فاروقی، پینسلوینیا میں ڈیموکریٹ ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں جبکہ نیویارک میں ریپبلکن ٹکٹ پر عامر سلطان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
کانگریس کیلئے واحد امریکن پاکستانی امیدوار ایرن بشیر کا پینسلوینیا میں مقابلہ ہوگا۔
انتخابات کے اہم پہلو
واضح رہے کہ امریکا میں 47 ویں صدر کے انتخاب کیلئے تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کاملا میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
آج ہونے والے عام انتخاب میں ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان اور 34 سینیٹرز بھی منتخب کریں گے۔
ووٹرز کی تعداد اور الیکٹورل ووٹ
7 کروڑ 79 لاکھ افراد 5 نومبر کے باقاعدہ الیکشن سے پہلے ووٹ ڈال چکے، صدارت کے عہدے پر کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، 7 سوئنگ سٹیٹس کسی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کن ہوں گی۔