امریکی انتخابات نے ثابت کردیا کہ میڈیا کو مینج کرکے کسی سیاستدان کی مقبولیت کم نہیں کی جا سکتی، حامد میر کا تجزیہ
حامد میر کا تجزیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میر نے امریکی صدارتی انتخابات پر اپنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پاکستان ہو یا امریکا، میڈیا بادشاہ گر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیر اعظم کے طیاروں کے لیے 1.8 ارب روپے کی منظوری
میڈیا کی قوت کا تجزیہ
اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میڈیا کو مینج کرکے آپ کسی سیاستدان کی مقبولیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں تو یہ تھیوری امریکا کے الیکشن نے غلط ثابت کردی، جہاں سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ، سی بی ایکس ٹرمپ مخالف بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کی۔
ٹرمپ کے خلاف بیانیہ اور حقائق
حامد میر نے کہاکہ بطور صحافی مجھے تحفظات تھے کہ دنیا کی سپر پاور کے بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز کیوں کہہ رہے تھے کہ امریکی انتخابات بہت سخت مقابلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کو آپ پسند کریں یا نہ کریں، ٹرمپ نے میڈیا کے بیانیہ کو توڑ کر ریزہ ریزہ کردیا۔ امریکی نتائج نے دنیا کے میڈیا کو بتا دیا ہے کہ زمینی حقائق کو جھٹلانا نہیں چاہئے۔