ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف
فیوچر سمٹ میں خطاب
کراچی میں ہونے والے فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری
وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں، صنعتکاروں کو سمجھنا چاہئے کہ ان کا ریفرنس پوائنٹ کائبور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
قیمتوں کا کنٹرول
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، ہم یقینی بنائیں گے کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے۔ اب یہ معاملہ ای سی سی کے ہر اجلاس میں آئے گا، پرائس کمیٹیز سے کوآرڈینیشن ہوگی۔ پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمت کم ہوئیں مگر یہاں نہیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
ڈیجیٹائزیشن اور معیشت کا مستقبل
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم اور کرپشن قابو کریں گے۔ اب صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے، نجی شعبے کو استعداد بڑھانا ہوگی جبکہ معیشت کا ڈی این اے ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا بیان
فیوچر سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت رومتی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے، پاکستانیوں نے ہمیں انفرا سٹرکچر دیا ہے۔