سموگ کے باعث متعدد شہروں میں سکول 17 نومبر تک بند کردیئے گئے
سموگ کا بحران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بڑھتی سموگ کی وجہ سے سرکاری و نجی دفاتر کا نصف عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ کئی شہروں میں سکول بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک عمران خان واضح پیغام نہیں دیں گے ، مذاکرات شروع نہیں ہو سکتے، خواجہ آصف
تعلیمی اداروں کی بندش
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے میں سموگ اور فضائی آلودگی میں اضافے کے سبب لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں ہائرسکینڈری سکول 17 نومبر تک بند کردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح سرکاری اور نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم کرے گا اور سرکاری میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا آبنائے ہرمز بند اور امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان
صوبائی وزیر کا اعلامیہ
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے متاثرہ دیگر اضلاع میں ہائرسکینڈری سطح تک کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بچوں کیلئے آن لائن سٹڈی کا انتظام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا کرکٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق حیران کن انکشاف
سموگ کی وجوہات
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پلاسٹک بیگ پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ پرائمری سطح تک بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دیں لیکن والدین بچوں کو لے کر شاپنگ مالزاور تفریح گاہوں میں جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ماسک کا استعمال لازمی کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 40منٹ لائن میں کھڑے رہے
ماحولیات کی صورتحال
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارتی ریاست راجستھان اور دیگر اضلاع سے آنے والی ہواؤں نے ملتان اور گوجرانوالہ کو متاثر کیا ہے۔ لاہور میں آج ایئرکوالٹی انڈکس ایک ہزار سے اوپر ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 10 روز تک سموگ کی شدت رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے مزید ۱۸ افغان شہری ڈی پورٹ کردیئے
دفاتر کی عملہ کی تبدیلی
سینئر وزیر نے کہا کہ سرکاری اور نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم کریگا۔ تمام سرکاری میٹنگز اب زوم پر ہوں گی۔ سموگ کے تدارک کیلئے تمام محکموں کو اہداف دے دیئے گئے ہیں۔ ادارہ تحفظ ماحولیات کے آفس میں سموگ وار روم قائم کیا گیا ہے جہاں فضائی آلودگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گرفتاری: وزارت داخلہ کے ذرائع کی وضاحت
مریم نواز شریف کا صحت کا حال
ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف نے گزشتہ برس گلے کی سرجری کروائی تھی تاہم 6 ماہ قبل دوبارہ انفیکشن پیدا ہوا، وہ آج جنیوا پہنچیں گی، جہاں ان کے معالج علاج کریں گے اور پھر 12 نومبر کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف واپس پاکستان آئیں گی۔
عوام کی خدمت
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے طبیعت کی خرابی کے باوجود پنجاب کے عوام کی خدمت جاری رکھی۔ یہ تاثر درست نہیں کہ وہ سموگ کی وجہ سے لندن گئی ہیں۔








