ہنی سنگھ نے پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر سرائیکی گانا گایا
پاکستانی گانوں کی مقبولیت
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو ہمیشہ ہی پسند کیا جاتا ہے اور انہیں چرایا بھی جاتا ہے جس کا پاکستانی گلوکاروں کو کوئی کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا
ہنی سنگھ کا انوکھا اقدام
تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں پاکستان کی سرائیکی زبان کا مشہور گانا 'بسم اللہ کراں' گاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ اسرائیلی شہر بات یام کے علاقوں کی بحالی میں تقریباً 5 سال کا وقت لگے گا
ندیم عباس کو کریڈٹ دینا
اس دوران سب سے توجہ طلب بات یہ تھی کہ گلوکار نے حاضرین کو اس گانے کے اصل گلوکار 'ندیم عباس' کے حوالے سے بتایا اور پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیتے ہوئے 'بسم اللہ کراں' گانا گا کر حاضرین کی داد وصول کی۔
یہ بھی پڑھیں: 67 برس پہلے جب سگریٹ اور چاکلیٹ نے ٹی بی کی وبا کا مقابلہ کیا
سوشل میڈیا پر پذیرائی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں گلوکار ہنی سنگھ کا ندیم عباس کو کریڈٹ دینا مداحوں کو پسند آیا جس کی مداحوں نے تعریف بھی کی۔
ندیم عباس کا البم
واضح رہے کہ ندیم عباس لونے والا نے 'ندیم عباس لونے والا کے اداس گانے' کے نام سے اپنی البم بنائی تھی اور 'بسم اللہ کراں' گانا بھی اسی البم میں شامل تھا جو 2015 میں ریلیز ہوا۔








