عاشق نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تیزاب پلا دیا

ساہیوال میں افسوسناک واقعہ
ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) ساہیوال کے نواحی گاوں 90 سکس آر میں ایک لڑکے نے گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کو تیزاب پلا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 140 سے زائد رہنماوں کی حفاظتی اور راہداری ضمانت منظور
واقعے کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق ملزم عثمان گھر میں گھس کر لڑکی کو موبائل فون دینے گیا۔ متاثرہ لڑکی کوثر پروین نے انکار کیا تو اسے زبردستی تیزاب پلا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دائمی رہنے کے لیے بنایا گیا ہے: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
رشتہ طلبی اور انکار
پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کا رشتہ بھی مانگا تھا، لیکن گھر والوں نے انکار کر دیا تھا۔ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
لڑکی کی صحت کی حالت
لڑکی کوثر پروین کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کارروائی
تھانہ فرید ٹاون پولیس نے لڑکی کے والد لطیف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔