کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی سستی کردی گئی

بجلی کی قیمت میں کمی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

کمی کا اعلان

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں تنزلی ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے۔

صارفین کو ریلیف

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو قیمت میں کمی کا ریلیف نومبر کے بلز میں ملے گا۔

کراچی کے صارفین کا معاملہ

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے باسیوں پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا تھا اور نیپرا نے ”کے الیکٹرک“ کے لیے اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی تھی۔

ریگولیٹری نوٹی فکیشن

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کی جائیں گی۔

آئندہ بلز میں اضافی چارجز

رواں ماہ نومبر کے بلز میں کے الیکٹرک صارفین جون 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ، دسمبر میں جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ دیں گے اور جنوری 2025 میں اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 40 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...