نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ، مریم نواز کے ساتھ چار دن قیام کریں گے
نواز شریف کی جنیوا روانگی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ چار دن قیام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا خصوصی اجلاس، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت، اہم فیصلے
الوداع کی تقریب
لندن سے روانگی کے موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ "جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔" دوسری جانب لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کے لیے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل نڈال: ‘کلے کورٹ کے بادشاہ’ کا ٹینس سے رخصت ہونا
مریم نواز کی صحت اور سیاست
اس موقع پر صحافیوں کے مریم نواز کی صحت اور سیاست کے حوالے سے سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ "مریم نواز کی صحت ٹھیک ہے، سیاسی معاملات پر واپسی پر بات ہوگی۔"
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے
جنیوا میں قیام
خیال رہے نواز شریف جنیوا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن گزاریں گے، مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب پاکستان سے لندن آنے کے بجائے سیدھا جنیوا جائیں گی اور وہ وہاں اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی۔
مریم نواز کا علاج
یاد رہے کہ مریم نواز کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا، وہ جنیوا میں اپنا علاج مکمل کر کے نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔








