جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر
اسد قیصر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ آپ نے شروع کی ہے، ختم ہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ
نئی قانون سازی پر تنقید
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیا قانون پاس کیا گیا ہے کہ بغیر وجوہات صرف شک کی بنیاد پر کسی کو 3 مہینے جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔ اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر کی جا سکتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: جنسی زیادتی کا شکار 14 سال کی گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی
جمہوریت کی حالت
بلاول اور نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو کیا یہ سچ میں جمہوریت ہے؟
عوام کا حق
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ حکومت آپ کو ہضم نہیں کرنے دے گی، جنگ آپ نے شروع کی ہے، ختم ہم کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ یہ طے کریں کہ کس طرح زندگی بسر کریں، اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔








