پنجاب میں پروموشن و پوسٹنگ اضلاع کے تعلیمی نتائج سے مشروط کر دی گئی
لاہور کی تعلیمی کانفرنس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ای اوز، ڈی ایم اوز کانفرنس میں پنجاب بھر کے نئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی مانیٹرنگ افسران کو پنجاب مفت و لازمی تعلیم ایکٹ 2014 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈراپ آؤٹ ریشو کنٹرول کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پروموشن و پوسٹنگ اضلاع کے تعلیمی نتائج سے مشروط کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیر کی حویلی میں قتل ہونے والی بچی کی والدہ کا سنسنی خیز انکشاف
تعلیمی منصوبہ بندی کی ہدایت
رانا سکندر حیات نے ہر ضلع کے سی ای او کو ایجوکیشن پلان فراہم کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ سال ٹیک ایجوکیشن کے آغاز کے حوالے سے مؤثر منصوبہ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کیلئے ہر ضلع کی پانچ پانچ یوسیز کو ہدف بنا کر اقدامات کیے جائیں۔ اس ضمن میں سکولوں کی اپ گریڈیشن اور مسنگ سہولیات دور کرنے کیلئے سکول مینجمنٹ کونسل کو بااختیار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی دولت ایک بار پھر 300 ارب ڈالرز سے تجاوز ،دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہر سال 20 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا محکمہ سکولز کا ہدف ہے۔ تمام سی ای اوز اس ہدف کی تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے سی ای اوز کو ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ٹیبلٹس کی تقسیم اور ایوارڈز
اس موقع پر وزیر تعلیم نے تمام نئے سی ای اوز، ڈی ای اوز کو ٹیبلٹس دینے کا بھی اعلان کیا۔ علاوہ ازیں، گزشتہ دنوں ہونے والے ٹی این اے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والوں کو لندن کا ٹور کرانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ کانفرنس میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو 700 اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو 300 ٹیبلٹس بھی فراہم کئے گئے۔