ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
سیارہ مریخ، صورتحال بدستور تیزی سے نہ صرف بدل رہی ہے بلکہ آپ کے حق میں ہو رہی ہے آپ جن کاموں میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اللہ کا نام لے کر ڈالیں ان شاءاللہ بہتری ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وانر کو رایا گالف کورس میں کھیلنے کے لیے سفارش کی تلاش
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
سیارہ زہرہ، مشکلات پیدا کرنے والے بحکم اللہ خودبخود بھاگ جائے گا۔ آپ اب کھل کر میدان میں آ سکتے ہیں۔ آج آپ کی ایک مالی مدد بھی ہو سکتی ہے اور ذہنی سکون بھی ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا رات گئے دھاوا، متعدد افراد گرفتار، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا ختم
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
سیارہ عطارد، جس جس پر اعتبار کیا اس نے آپ کے ساتھ دھوکا ہی کیا۔ اب بہتر ہے کہ خود ہی اپنے قدم پیچھے کر لیں اور ان سب سے ہٹ کر نئی زندگی شروع کریں۔ آج سے ہی انداز ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط بنانے کا فیصلہ
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
سیارہ چاند، آپ کیوں ہر بات کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں۔ اس وقت ایسی کوشش نہیں ہے جو آپ کو تنگ کر سکے۔ آج کا دن آپ کو مستقبل کے بارے میں بھی اہم خبر دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے، بیرسٹر گوہر
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
سیارہ شمس، آپ نے بہت برداشت کیا اب صورت حال بدل رہی ہے۔ اب حالات نے آپ کو بہت کچھ سمجھایا ہے تو اس پر غور بھی کریں مومن کبھی بھی ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: بدین؛گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 2افراد جاں بحق، 30 سے زائد مویشی ہلاک
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
سیارہ عطارد، توکل مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ اللہ نے چاہا تو آنے والے دن کافی مہربان ہوں گے آج دوپہر سے آپ کے لئے اچھی خبریں کرنا شروع ہو جائیں گی بس اپنی نیت صاف رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم دراصل کہاں غلطی کر رہے ہیں ؟ محمد عامر نے ناقص پرفارمنس پر ’مشورہ‘ دیدیا
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
سیارہ زہرہ، آپ کو ذہنی سکون نہیں آ رہا اور وہ ملے گا نماز اور صبر سے جو آپ میں نہیں ہے۔ توبہ کریں اور اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر کے چلیں پھر دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
سیارہ مریخ، اس وقت آپ کی ایک روحانی خواہش پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ شاید کسی اہم منزل کے قریب ہوں آج آپ بس اچھی سوچ کے ساتھ قدم اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہن کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوانے کیلئے ہندو جج نے قرآن اٹھا لیا
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
سیارہ مشتری، کاروباری حضرات اب مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ آج نوکری وغیرہ کی تلاش کرنے والوں کے لئے اچھا دن ہے اور سفر کے خواہشمند کو بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
سیارہ زحل، آپ آہستہ آہستہ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں اپنی زبان کو قابو میں رکھیں اس نے آپ کو سب سے الگ کر دینا ہے۔ ویسے بھی بہت سے قریبی آپ سے ذہنی طور پر بھی دور ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
سیارہ زحل، آپ کیوں اس کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں جو آپ کے لئے مشکل ہے۔ ان دنوں آپ کو تھوڑی سی کوشش سے بھی ان شاءاللہ کامیابی ملے گی پھر رسک لینے کی کیا ضرورت۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
سیارہ مشتری، صحت کا خاص خیال رکھیں پٹھوں اور پیٹ کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور ذہن بھی بوجھل رہے گا۔ آج کا دن اپنا صدقہ دینے اور نظر اتارنے کے لئے بھی مشورہ دے رہا ہے۔








