حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا

کراچی میں الخدمت بنوقابل مفت آئی ٹی کورسز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اتوار 3 نومبر کو سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں الخدمت بنوقابل مفت آئی ٹی کورسز کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0 میں شرکت اور ہزاروں طلباء و طالبات سے خطاب کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 نومبر کو دیئے جانے والے نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔ تحریری جواب میں گمراہ کن اور بے بنیاد اطلاعات کو نوٹس کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی کچھ بھی کہتا رہے،2 ماہ تڑپنے پھڑکنے، پہلو بدلنے کے بعد بالآخر26ویں ترمیم آئین کے حُجلۂ عروسی میں آ بیٹھی ہے: عرفان صدیقی

الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سیف الدین ایڈووکیٹ، حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے بطور وکیل ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کروایا جس میں واضح کیا گیا کہ مذکورہ پروگرام الخدمت کے تحت تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نے میری سوچ سے اختلاف کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

تعلیمی پروگرام کی نوعیت

الخدمت ایک فلاحی و رفاہی ادارہ ہے اور یہ پروگرام سو فیصد تعلیمی نوعیت کا تھا جس میں الخدمت کی جانب سے کرائے جانے والے مفت آئی ٹی کورسز کے سلسلے میں ہزاروں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس کی رجسٹریشن بھی کئی ماہ سے جاری تھی اور اس تعلیمی تقریب کا اعلان بھی کئی ماہ قبل اور الیکشن شیڈول کے اعلان سے پہلے کیا جا چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آج جمعہ کو موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

دیگر تقریبات کا انعقاد

اسی نوعیت کے 2 مزید پروگرام اسی دن شہر کے 2 اور مقامات گلشن معمار اور ریلوے گراؤنڈ، آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی منعقد کیے گئے تھے جہاں کسی قسم کا کوئی ضمنی انتخاب نہیں ہورہا۔ یہ امر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ الخدمت بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا کسی بھی قسم کے ضمنی انتخابات سے کوئی تعلق ہرگز نہیں تھا۔

الیکشن کمیشن کے ممکنہ ردعمل

تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مندرجہ بالا نکات کی روشنی میں ہمیں یقین ہے کہ الیکشن کمیشن بھی تعلیمی نوعیت اور بالخصوص آئی ٹی کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے انعقاد اور ان میں حافظ نعیم الرحمان جیسے مقبول عوامی قائد کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...