یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 13روپے فی کلو سستی

چینی کی قیمت میں کمی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی 13روپے فی کلو سستی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ
تازہ ترین قیمتیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140روپے فی کلو مقرر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں تباہی مچانے والے پاکستان کے فتح میزائل کی خصوصیات
شوگر ملز کی قیمت میں تبدیلی
ذرائع کے مطابق اب تک یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 153روپے فی کلو مل رہی تھی۔ یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی، جس پر شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پر 17روپے فی کلو کمی کی۔ ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ حاصل کرنے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کی قیمت کم کی۔
خریداری کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز نے 12ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی، جس کی قیمت 137روپے فی کلو تھی۔ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو چینی تقریباً152روپے فی کلو میں پڑی تھی۔